ETV Bharat / business

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 6:05 PM IST

ریزرو بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی اثاثے 3.88 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 541.43 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہيں۔

increase in foreign exchange reserves
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

ملک کے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3.88 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 541.43 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہيں۔ اس سے پہلے 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ ذخائر 2.30 ارب ڈالر کے اضافے سے 537.55 ارب ڈالر پر تھے۔ جبکہ 14 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ کم ہوکر 535.25 ارب ڈالر کی سطح پر آگیے تھے۔

ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی کرنسی کے اثاثوں کی مالیت 3.92 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 498.09 ارب ڈالر کے ہوگئے۔

اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 6.4 کروڑ ڈالر کی گراوٹ سے 37.20 ارب ڈالر کی سطح پر آگیے۔

مذکورہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس محفوظ فنڈ 2.3 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4.65 ارب ڈالرکے پار ہوگیا، جبکہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس 1.48 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار ہيں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.