بھارت آئی این سی نے جمعہ کے روز Industry welcomes GST Council's decisions جی ایس ٹی کونسل کے ذریعہ لیے گئے فیصلے کا استقبال کیا ہے، جس میں کووڈ ریلیف اشیاء پر ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے اور ٹیکس دہندگان کے لیے بوجھ کو کم کرنے کے فیصلے شامل ہیں۔
انڈسٹری باڈی ایف آئی سی سی آئی نے کہا کہ کوڈ سے وابستہ اشیاء اور بلیک فنگس کے لیے استعمال ہونے والی منشیات کی درآمد پر کونسل کی جانب سے امداد فراہم کرنے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے اور اب یہ دیکھنے کے لیے جی او ایم کی سفارشات کا انتظار کیا جائے گا کہ کووڈ COVID کے لیے دیگر طبی سامان کی فراہمی اور جی ایس ٹی کی شرح پر کیا کارروائی کی تجویز ہے۔
ایف آئی سی سی آئی کے صدر ادے شنکر نے کہا "ہم جی ایس ٹی کونسل کے اعلان کردہ فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم کووڈ 19 کے وبا سے لڑنے اور ملک میں طبی مصنوعات میں رعایت اور حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں اور خوش ہیں کہ ایف آئی سی سی آئی کے کچھ اہم مطالبات پر غور کیا گیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا "ہم کووڈ سے متعلقہ ضروری اشیا پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں مزید کٹوتیوں پر غور کرنے کے لبے بنائے گئے وزرا کے گروپ کی رپورٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ کل ہوئے اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) GST Council کونسل کی مٹنگ میں کووڈ۔19 کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیوں اور طبی آلات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تاہم بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائی کی درآمد پر exempts duty on import of medicine ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کا ایک گروپ طبی ساز و سامان اور ٹیکوں پر ٹیکس کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آج مرکزی وزیر خزانہ کی زیرصدارت جی ایس ٹی کونسل کی 43 میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی۔ وزراء خزانہ اور تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی جہاں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔