ETV Bharat / business

شیئر بازار میں زبردست خریداری، تقریباً ایک فیصد کی تیزی

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 8:27 PM IST

بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں زیادہ خریداری دیکھنے میں آئی، جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 2.40 فیصد اضافے سے 17666.04 پر اور اسمال کیپ 2.65 فیصد اضافے سے 17572.02 پر بند ہوا۔

Equity benchmark Sensex rallied 437 points on Wednesday

ممبئی: عالمی سطح سے مثبت اشارے ملنے کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر آئی ٹی، ٹیک اور ٹیلی کام جیسے گروپوں میں ہونے والی زبردست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا آج بی ایس ای کا سنسیکس 437.49 پوائنٹز کے اضافے سے 46444.18 پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 134.80 پوائنٹز کے اضافے سے 13601.10 پوائنٹز پر بند ہوا۔

بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں زیادہ خریداری دیکھنے میں آئی، جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 2.40 فیصد اضافے سے 17666.04 پر اور اسمال کیپ 2.65 فیصد اضافے سے 17572.02 پر بند ہوا۔

بی ایس ای کے تمام گروپ سبز نشان میں رہے۔ ریئلٹی میں سب سے زیادہ 3.97 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ اس کے بعد آئی ٹی میں 2.34 فیصد، ٹیک میں 2.20 فیصد اور ٹیلی کام میں 2.23 فیصد تیزی درج کی گئی۔ سب سے کم سی ڈی میں 0.15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بی ایس ای کی 3097 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2296 کمپنیاں منافعہ میں اور 650 میں گراوٹ رہی جبکہ 151 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر برطانیہ کے علاوہ تقریبا تمام بڑے اشاریہ جات سبز نشان میں نظر آئے۔ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.09 فیصد گراوٹ درج ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.