ETV Bharat / business

تاجر، آجروں اور کارکنوں کی ای پی ایف شراکت میں چھوٹ کا فائدہ لے: تریویندر

author img

By

Published : May 20, 2020, 1:41 PM IST

تریویندر سنگھ راوت نےکہا کہ' عام لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا آغاز کیا ہے اور مارچ سے اگست تک یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔

earning less than Rs 15k can benefit from Centre's EPF exemption: Uttarakhand CM
فائل فوٹو

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے ریاست میں کام کرنے والے صنعت کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا کام کورونا کی ہدایت نامے کے مطابق شروع کریں اور مرکزی حکومت کی طرف سے ملازمین پرویڈیٹ فنڈ-ای پی ایف میں دی گئی چھوٹ کا فائدہ اٹھائیں۔

مسٹر راوت نے منگل کے روز کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت دی جانے والی اس چھوٹ کے تحت حکومت آجر اور مزدور دونوں کی شراکت برداشت کرے گی۔ یہ چھوٹ ان صنعتوں میں نافذ ہوگی جہاں 100 یا اس سے کم مزدور ملازمت کرتے ہیں اور 90 فیصد مزدوروں کی اجرت 15،000 روپے ماہانہ سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ ۔19 سے پیدا ہونے والے حالات میں عام لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا آغاز کیا ہے اور مارچ سے اگست تک یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔ ملازم پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن دہرادون ریجن میں کُل 4502 ایسے انسٹی ٹیوٹ ہیں جو اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں لیکن اب تک نصف سے بھی کم اداروں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.