مواصلات کی وزارت نے کہا ہے کہ ایلون مسک Elon Musk کی طرف سے اسٹار لنک Starlink انٹرنیٹ خدمات کو، بھارت میں فراہم کرنے کے لیے لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔ حالانکہ اِن خدمات کی تشہیر عوامی سطح پر کی جارہی ہے۔
ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ بھارت میں، سیٹلائٹ پر مبنی اسٹار لنک Starlink انٹرنیٹ خدمات کی پہلے سے فروخت یا بکنگ شروع کردی گئی ہے اور یہی سرگرمی Starlink کی ویب سائٹ www.starlink.com پر بھی دیکھی گئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ بھارت میں یہ خدمات فراہم کرنے کے لیے مواصلات کے محکمے سے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ کمپنی نے یہ خدمات فراہم کرنے کے لیے کوئی لائسنس یا اختیار نامہ حاصل نہیں کیا۔
حکومت نے کمپنی سے کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ پر مبنی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے بھارت کے ضابطوں پر عمل کرے اور سیٹلائٹ، انٹرنیٹ خدمات کی بکنگ یا انہیں فراہم کرنے سے باز رہے'۔
مزید پڑھیں: