ETV Bharat / business

ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

سرکاری تیل کمپنیوں نے پیر کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز 14-15 پیسے کی تخفیف کی ہے جبکہ اس دوران پٹرول کی قیمت مستحکم رہی۔

Diesel Prices Cut By 14-15 Paise Across Metros On Monday
چار میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 14-15 پیسے فی لیٹر کی تخفیف
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 10:20 AM IST

کوروناوائرس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب کو متاثر کیا ہے ، جس کی وجہ سے قیمت پر اثر پڑا ہے۔ ستمبر میں خام تیل کی طلب گذشتہ 4 ماہ میں سب سے کم ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں 3 ستمبر سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اب تک 2.13 روپے فی لیٹر کمی درج کی گئی ہے۔

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول 81.14 پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 71.43 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

ممبئی میں پٹرول 87.82 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 15 پیسے کی کمی سے 77.87 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

کولکتہ میں پٹرول 82.67 روپے فی لیٹر مستحکم رہا ، جب کہ ڈیزل 15 پیسے کی کمی سے 74.94 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل 14 پیسے کی کمی سے 76.84 روپے فی لیٹرہوگیا۔

جمعہ کو پٹرول کی قیمت 23 پیسے سے 26 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت 35 پیسے سے 37 پیسے فی لیٹر تک کم کئے گئے تھے۔

جمعرات کو پٹرول 14-16 پیسے اور ڈیزل 19-20 پیسے سستا ہواتھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.