ETV Bharat / business

جاپانی کمپنیز کو بھارت میں سرمایہ کاری کی دعوت

author img

By

Published : Oct 25, 2019, 11:10 PM IST

پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے محکمے کے مرکزی وزیر دھرمیندرپردھان نے جاپان کے اپنے دورے کے موقع پر جاپان کی اعلیٰ فولاد تیار کرنے کمپنیوں کے سربرہوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

فائل فوٹو

انہوں نے سرمایہ کاری میں مددگار اقدامات کواجاگرکیا مثلاً کارپوریٹ ٹیکس میں کمی، کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کے معاملے میں درجہ بندی میں بہتری، نئی کمپنیز اور نئی سرمایہ کاری کے لیے ٹیکس ترغیبات کا ذکر کیا۔ انہوں نے جاپان کی فولاد کی صنعت سے کہا کہ 'وہ بھارت کی ترقی کی کہانی میں اس کے ساتھ شامل ہوجائیں۔'

پردھان نے جاپان کی فولاد تیارکرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک 'جے ایف ای اسٹیل کارپوریشن' کے نائب صدر ماسایوکی ہیروس سے ملاقات کی۔

جے ایف ای کے پاس ایک مضبوط ریسرچ ڈویژن ہے جس میں فولاد کی صنعت کے لیے ماحول دوست طریقے پر اختراعی ٹکنالوجیوں کے بارے میں ریسرچ کی جاتی ہے اور ترقیاتی کام کیا جا تا ہے۔ جے ایف ای کی بھارت کے فولاد کے سیکٹرکے ساتھ طویل وابستگی ہے اور وہ بھارت میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرنے کا خواہش مند ہے۔

پردھان نے جے ایف ای کے نائب صدر کو بتایاکہ سرمایہ کاری کے معاملے میں بھارت بہترین مقامات میں سے ایک ہے جس کے پاس ایک بڑی مارکیٹ ہے، بڑھتی ہوئی مانگ ہے اور انتہائی کاروباری ماحول ہے۔ انہوں نے جے ایف ای کو دعوت دی کہ بھارت میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے۔

انہوں نے نپواسٹیل کارپوریشن کی عالمی کاروباری ترقیاتی ٹیم کے کتسریومیاموٹو اور تائی سوکے نومورا سے بھی ملاقات کی۔ بتادیں کہ نپو دنیا میں فولاد تیارکرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ یہ کمپنی تعمیراتی سیکٹر آٹوموبائیل صنعت ریل گاڑیوں کے انجنوں اورجہاز سازی وغیرہ کے لیے مصنوعات فراہم کرتی ہے۔

پردھان نے بتایاکہ بھارت کی ایک بہت بڑی مارکیٹ جس کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے اور جہاں فولاد کی کھپت بہت زیادہ ہے ۔ نپو، بھارت میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ دھرمیندر پردھان نے ان افراد کو دعوت دی کہ وہ مودی حکومت کے میک ان انڈیا پروگرام کے تحت بھارت میں اپنی موجودگی میں اضافہ کریں اور بھارت کی ترقی کی کہانی میں شرکت کریں۔

Intro:Body:

fghfh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.