ETV Bharat / business

وجے مالیہ کی جائیداد کو فروخت کرنے کی اجازت - مفرور شراب تاجر وجے مالیہ کو جھٹکا

مفرور شراب تاجر وجے مالیہ کو خصوصی عدالت کی جانب سے جھٹکا، عدالت نے ضبط جائیدادوں کو فروخت کرکے قرض کی وصولی کی اجازت دی ہے۔

Court Allows Banks To Use Assets Seized From Vijay Mallya
وجے مالیہ کو جھٹکا، جائیداد فروخت کرنے کی اجازت
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 7:15 PM IST

Updated : Jan 1, 2020, 7:42 PM IST

اطلاعات کے مطابق مفرور شراب کاروباری وجے مالیہ کو بدھ کے روز زبردست جھٹکا لگا جب منی لاؤنڈرنگ معاملوں میں ایک خصوصی عدالت نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)کی قیادت والے گروپ کو مالیہ کی ضبط کی گئی جائیدادوں کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔

مالیہ پر مختلف بینکوں کے گیارہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور وہ ملک سے معاشی بھگوڑا قرار دیے جاچکے ہیں۔

منی لاؤنڈرنگ قانون (پی ایم ایل ایل)عدالت نے مالیہ کی جائیداد بیچنے کےفیصلے پر 18 جنوری تک روک لگادی ہے۔ یہ پابندی متعلقہ فریقوں کو بامبے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے دیئے گئے بیان کے لحاظ سے لگائی گئی ہے۔

مالیہ کے اوپر سب سے زیادہ قرض اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت سے کہا تھا کہ اسے وصولی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مالیہ کے وکیلوں کو اعتراض تھا کہ یہ صرف قرض وصولی عدالت ہی طے کرسکتی ہے۔

بینکوں کا تقریبا 9 ہزار کروڑ روپے کا قرض نہیں دینے، جعل سازی اور منی لاؤنڈرنگ معاملے میں مالیہ فی الحال برطانیہ میں مقدموں کا سامنا کررہا ہے۔ مالیہ کے معاملے میں لندن کی عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے اور اس ماہ میں فیصلہ آسکتا ہے۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 1 2020 6:24PM

وجے مالیہ کو جھٹکا:بینکوں کو ضبط جائیدادوں کو فروخت کرکے قرض کی وصولی کی منظوری

ممبئی، یکم جنوری (یو این آئی)ہزاروں کروڑ روپے کے قرض کے بھگوڑے شراب کے کاروباری وجےمالیہ کو بدھ کو زبردست جھٹکا لگا جب منی لاؤنڈرنگ معاملوں میں یہاں کی ایک خصوصی عدالت نےاسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)کی قیادت والے گروپ کو مالیہ کی ضبط کی گئی جائیدادوں کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مالیہ پر مختلف بینکوں کا گیارہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور وہ ملک سے معاشی بھگوڑا قرار دیا جاچکا ہے۔

منی لاؤنڈرنگ قانون (پی ایم ایل ایل)عدالت نے مالیہ کی جائیداد بیچنے کےفیصلے پر 18 جنوری تک روک لگادی ہے۔یہ پابندی متعلقہ فریقوں کو بامبے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لئے دیئے گئے بیان کے لحاظ سے لگائی گئی ہے۔

مالیہ کے اوپر سب سے زیادہ قرض اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت سے کہا تھا کہ اسے وصولی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مالیہ کے وکیلوں کو اعتراض تھا کہ یہ صرف قرض وصولی عدالت ہی طے کرسکتی ہے۔

بینکوں کا تقریبا 9 ہزار کروڑ روپے کا قرض نہیں دینے، جعل سازی اور منی لاؤنڈرنگ معاملے میں مالیہ فی الحال برطانیہ میں مقدموں کا سامنا کررہا ہے۔ مالیہ کے معاملے میں لندن کی عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے اور اس ماہ میں فیصلہ آسکتا ہے۔

یو این آئی۔ ظ ا

Conclusion:
Last Updated : Jan 1, 2020, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.