ETV Bharat / business

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ - ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے

انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج سے 19 کلو وزنی کمرشیل استعمال والا سلنڈر 1332 روپے سے بڑھ کر 1349 روپے ہوگیا ہے۔

Commercial LPG cylinder price hiked
Commercial LPG cylinder price hiked
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 6:05 PM IST

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے نئے سال کے پہلے دن جمعہ کے روز کمرشیل گیس سلنڈر صارفین کو دھچکا دیا ہے، جس سے ملک کے چار بڑے میٹرو میں 19 کلو والے گیس سلنڈر کی قیمت 16.50 روپے سے بڑھ کر 22.50 روپے ہوگیا ہے۔ تاہم ایل پی جی کے سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج سے 19 کلو وزنی کمرشیل استعمال والا سلنڈر 1332 روپے سے بڑھ کر 1349 روپے ہوگیا ہے۔

دہلی میں 14.2 کلو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے ہے۔ اس کی قیمت کولکتہ میں 720.50 روپے، ممبئی میں 694 روپے اور چنئی میں 710 روپے ہے۔

15 دسمبر کو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔

کولکاتہ میں کمرشل استعمال والا 19 کلوگرام والا سلنڈر 22.50 روپے اضافے سے 1387.50 روپے سے 1410 روپے ہوگیا ہے۔ ممبئی میں یہ 17 روپے مہنگا ہوکر 1280.50 روپے سے 1297.50 روپےہوگیا ہے۔ چنئی میں اس کی قیمت میں 16.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 1446.50 روپے سے بڑھ کر 1463.50 روپے ہو گیا ہے۔

حکومت ایک سال میں 14.2 کلوگرام والا سبسڈی والا 12 سلنڈر مہیا کرتی ہے۔ صارفین کو اس سے زیادہ لینے کے لئے مارکیٹ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ گیس سلنڈر کی قیمت ہر ماہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

چار بڑے میٹرو میں 19 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت

دہلی : 1349.00

کولکاتا: 1410.00

ممبئی: 1297.50

چنئی: 1463.50

چار بڑے میٹرو میں سبسڈی والے 14.2 کلو گیس سلنڈرکی قیمت

دہلی :694.00

کولکاتا: 720.50

ممبئی: 694.00

چنئی: 710.00

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.