ETV Bharat / business

ایف ۔ 15 جنگی طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے لیے تیار - لڑاکا طیارہ ایف۔ 15 تیار

بوئنگ کے عہدیدار نے بتایا کہ ہم بھارتی فضائیہ کی ضروریات کا پتہ لگارہے ہیں اور یہ طیارہ الیکٹرانک وار فیئرنظام پر خصوصی زور دینے کے ساتھ بھارتی ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا۔

Boeing gets US govt approval to offer F-15EX fighter jet to India

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:39 PM IST

امریکی بوئنگ کمپنی جس نے جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف۔ 15 تیار کیا نے کہا ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ کو اپنا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف۔ 15 دینے کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں بات چیت ہورہی ہے۔

بھارت میں بوئنگ کے نائب صدر انکور کناگلیکر نے بدھ کو ایرو انڈیا کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف۔ 15 ایکس لڑاکا طیارہ جدید ترین ایف۔ 15 کلاس طیارہ ہے اور اسے پہلی کامیاب پرواز کے بعد اس کا مارکیٹنگ لائسنس مل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد اس سلسلے میں بھارتی فضائیہ سے بات چیت کی جارہی ہے۔

بوئنگ کے عہدیدار نے بتایا کہ ہم بھارتی فضائیہ کی ضروریات کا پتہ لگارہے ہیں اور یہ طیارہ الیکٹرانک وار فیئرنظام پر خصوصی زور دینے کے ساتھ بھارتی ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا۔

مسٹر کناگلیکر نے بتایا کہ اس طیارے کی کارکردگی بے مثال ہے۔ یہ کسی دوسرے طیارے سے کہیں زیادہ تیز، طویل اونچائی اور طویل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ 13 ٹن تک پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کارکردگی کے لحاظ سے یہ بالکل مختلف طیارہ ہے۔ طیارہ کا ایک انتہائی تیز رفتار کمپیوٹر ہے جو ایک سیکنڈ میں 87 ارب کے احکامات پر عمل کرنے کا اہل ہے۔ اس کا راڈار جدید ترین بھی ہے۔

فی الحال ایف۔15 زمرے کے ایک ہزار سے زیادہ طیارے سروس میں ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.