اقتصادی جائزہ 20-2019 کے مطابق قومی سطح پر ایک صنعتی ورکر کو 20-2019 میں اپنی یومیہ اجرت کا تقریباً 50 فیصد حصہ ویجیٹرین تھالی (سبزی والی خوراک) پر خرچ کرنا پڑتا ہے، جس سے وہ پانچ افراد پر مشتمل گھر کے افراد کی خوراک کا انتظام کرتا ہے۔ دوسری جانب 20-2019 میں اپریل تا اکتوبر اسے پانچ افراد پر مشتمل اپنے گھرو الوں کے لیےغیر ویجیٹیرین دو تھالی کا بندوبست کرنے میں اپنی یومیہ اجرت کا تقریبا 79 فیصد حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔
منظم سیکٹر کے ورکرز کو ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس ایکٹ 1948 یا ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ اور دیگر پروویڈنٹ ایکٹ 1952 کے تحت سماجی سکیورٹی کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
مرکزی حکومت دیہی اور زرعی مزدوروں سمیت غیر منظم سیکٹر کے ورکرز کے لیے بھی سماجی سکیورٹی کے فوائد فراہم کرتی ہے اور اس کے لیے حکومت نے غیر منظم ورکروں کی سوشل سکیورٹی کا قانون 2008 مرتب کیا ہے۔
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت رام ولاس پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم کیں۔