یہ عالمی ڈیلیوری پروگرام گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد جز وقتی کام کے مواقع پیدا کرنا ہے جہاں لوگ خود ہی باس بنیں، اپنا شیڈیول بنائيں اور ایمیزون کے صارفین کو پیکیج کی سپلائی کر کے 120 سے 140 روپے تک فی گھنٹہ کمائیں۔
یہ پروگرام جون 2019 میں صرف تین شہروں تک محدود تھا، جون 2020 میں 35 شہروں تک پہنچ گیا۔ ایمیزون کی اس توسیع سے میٹرو شہروں اور نان میٹرو شہروں جیسے رائے پور، ہبلی، گوالیار اور ناسک وغیرہ میں ہزاروں پارٹ ٹائم کام کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ایمیزون فلیکس ڈیلیویری پروگرام میں توسیع سے کمپنی کی ڈیلیوری کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ایمیزون انڈیا کے لاسٹ مائل ٹرانسپورٹیشن کے ڈائریکٹر پرکاش روچلانی نے کہا کہ "گزشتہ ایک برس کے دوران، ہمیں ہزاروں افراد کی جانب سے ایمیزون فلیکس پروگرام پر زبردست تاثر ملا ہے، جنہوں نے ایمیزون کے صارفین کو سامان کی ڈیلیوری کرکے فائدہ کمایاہے۔ ایمیزون فلیکس پروگرام کے پارٹنر جز وقتی کام کے مواقع سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے خالی وقت میں کمائی کرتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کی معیشت ملک گیر لاک ڈاؤن کے اثرات سے باہر آنے کی کوشش کررہی ہے۔ ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں اور ہم نے صحت کے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ہم اس پروگرام کا دائرہ 35 سے زیادہ شہروں تک بڑھا رہے ہیں اور اس کے ذریعے ایمیزون فلیکس صارفین کی خدمت کرنے کی صلاحیت اور اہمیت میں تیزی سے اضافہ کرے گا، تاکہ وہ گھر پر ہی رہیں اور سماجی فاصلے کی احتیاطی تدبیر پر عمل کریں۔
اپنے آغاز کے بعد سے اس پروگرام نے طلبہ، گھریلو خواتین اور ان لوگوں کے لئے مواقع پیدا کردیئے ہیں جو اپنے خالی وقت میں ایمیزون کی پیکجوں کی ڈیلیوری کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے ڈیلیوری پارٹنر سائن -اپ کرکے اپنے شیڈیول کا انتخاب کرسکتے ہیں اور پیکیجوں کی سپلائی کرسکتے ہیں۔ خواہشمند پارٹنر ایمیزون فلیکس ایپ کا استعمال کرکے یہ سب کرسکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات کے لئے https://flex.amazon.in ملاحظہ کرسکتے ہیں۔