ETV Bharat / business

کم پرواز والے ہوائی اڈوں پر پائلٹ تربیتی ادارہ قائم کیا جائے گا - فلائٹ ٹریننگ ادارے کے لیے نئی پالیسی کو منظوری

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر بورڈ نے فلائٹ ٹریننگ ادارے کے لیے نئی پالیسی کو منظوری دی ہے۔ اس کے تحت بیلاگاوی، کھجوراہو، جل گاؤ، لیلا باڑی، سلیم ہوائی اڈوں پر یہ ادارے قائم کیے جائیں گے۔

airport authority of india Approved new policy for flight training institute

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 11:04 PM IST

نئی دہلی: ملک کے چھ ایسے ہوائی اڈون پر جہاں پروازیں کافی کم ہیں، پائلٹ تربیتی ادارہ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے چیئرمین اروند سنگھ نے آج یہاں ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ ملک میں پائلٹوں کی ٹریننگ کی حسب ضرورت سہولت نہ ہونے کے سبب 30 فیصد پائلٹز کو ٹریننگ کے لیے بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بورڈ نے فلائٹ ٹریننگ ادارے کے لیے نئی پالیسی کو منظوری دی ہے۔ اس کے تحت بیلاگاوی، کھجوراہو، جل گاؤ، لیلا باڑی، سلیم ہوائی اڈوں پر یہ ادارے قائم کیے جائیں گے۔

سابق فضائیہ سربراہ فالی ایچ میجر کی صدارت میں قائم کمیٹی کی سفارش پر نئی پالیسی بنائی گئی ہے۔ اس میں تربیتی ادارے کے لیے ان ہوائی اڈوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پروازیں کافی کم ہیں لیکن زمین اور دیگر وسائل موجود ہیں۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ بولی عمل کی بنیاد پر اداروں کے لیے آپریٹر کا انتخاب کیا جائے گا۔ حکومت انھیں پراوز تربیتی ادارہ قائم کرنے میں ہر ممکن مدد کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.