ETV Bharat / business

'دوسری لہر کی وجہ سے پیداوار میں دو لاکھ کروڑ روپے کا نقصان'

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 5:27 PM IST

آر بی آئی نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 2 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار کا نقصان ہوا ہے۔ اس کا ذکر آر بی آئی نے اپنے ماہنامہ میگزین 'معیشت کی صورتحال' میں کیا ہے۔

2 Lakh Crore Likely Loss To Economy From Covid Second Wave: RBI Report
'دوسری لہر کی وجہ سے پیداوار میں دو لاکھ کروڑ روپے کا نقصان'

اپریل اور مئی میں کورونا وائرس کی تباہ کن لہر کی وجہ سے ملک کو پیداوار کے لحاظ سے 2 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس کا ذکر آر بی آئی نے اپنے ماہنامہ میگزین معیشت کی صورتحال میں کیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد، رواں برس دوسری لہر کو روکنے کے لیے ریاستی سطح پر نافذ پابندیوں کی وجہ سے اس کا اثر بنیادی طور پر گھریلو مانگ پر پڑا ہے۔

آر بی آئی کے ماہانہ میگزین میں شائع ہونے والی معیشت کی صورتحال کے مضمون کے مطابق دوسری لہر کے نتیجے میں 2 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار کو نقصان ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اس لہر نے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کو بھی متاثر کیا۔ اس نے دیہی طلب کو بری طرح متاثر کیا۔ گذشتہ برس غیر معمولی تیزی جو سرکاری اخراجات کی وجہ سے دیکھی گئی تھی، اس بار صورت حال جوں کے توں رہے گی۔

مضمون میں کہا گیا ہے اچھی بات یہ ہے کہ فراہمی کی پوزیشن سے متعلق کئی معاملات میں صورتحال بہتر ہے۔ اس میں زراعت اور کنٹیکٹ لیس سروسز (ڈیجیٹل خدمات) شامل ہیں جو وبائی امراض کے درمیان اپنی خدمات پہلے کی طرح انجام دے رہی ہیں۔ وہیں صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ' آنے والے وقتوں میں، کووڈ۔19 ویکسینیشن سے معاشی بحالی کی راہ طے کرے گا۔ وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے معیشت میں ضروری صلاحیت اور طاقت پہلے سے موجود ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین خود سے وبا کو ختم نہیں کرے گی۔ ہمیں وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہے، ٹیکوں کے ذریعہ صحت کی خدمات، رسد اور تحقیق میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مضمون کے مطابق وبائی مرض ایک حقیقی دھچکا ہے اس لیے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ تجدید کاری کاروباری سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت کی نمو مضبوط بنیاد پر قائم ہو۔

مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ مصنفین کے خیالات ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ آر بی آئی کے خیالات کی عکاسی کرتا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.