چیف ایکا نامک کے صلاح کار کے وی سبرمنیم نے کہا کہ بہی خاتہ ہماری تہذیب کاحصہ ہے، یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کیسے ہم غلامی سے نئے خیالات کی جانب آئے ہیں'۔
خیال رہے کہ اب سے قبل ہمیشہ بجٹ کے دستاویز ایک لیدر سیوٹکیس میں پیش کیا جاتا تھا، لیکن اس مرتبہ روایت کے خلاف ایک لال مخملی کپڑے میں صدر جمہوریہ کو پیش کیا گیا۔
ماکیٹ کی حکمت عملی طے کرنے والے اڈرین مواٹ نے کہا کہ' یہ بجٹ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے لیے ایک مشکل کام ہے۔ حکومت کو ترقی کی راہ میں توازن اختیار کرنا چاہیے'۔