ETV Bharat / briefs

بی جے پی کا اگلا صدر کون؟ - حلف برداری تقریب

بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد آج وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکز کی نئی حکومت ایک بار پھر سے حلف لینے جا رہی ہے۔

بی جے پی کا اگلا صدر کون؟
author img

By

Published : May 30, 2019, 8:41 AM IST

اس بار بی جے پی کے صدر امت شاہ کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا پورا امکان ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ اب بی جے پی کی کمان کون سنبھالے گا؟

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مرکزی وزیر جے پی نڈا امت شاہ کی جگہ لے سکتے ہیں۔

جے پی نڈا کو امت شاہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے اور پارٹی کے صدارتی عہدے کے پیمانے پر وہ پوری طرح کھرے بھی اترتے ہیں۔

غورطلب ہے کہ اگر جے پی نڈا بی جے پی کے صدر بنتے ہیں تو ان کے لیے ہریانہ، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی بڑی ذمہ داری ہوگی۔ اگلے سال دہلی میں بھی الیکشن ہیں۔

غورطلب ہے کہ جے پی نڈا کا آبائی وطن پٹنہ ہے۔ ان کی اسکولی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول میں ہوئی اور پٹنہ کالج سے بی اے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہماچل یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔

جے پی نڈا فی الحال راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.