تنظیم کے سربراہ نے کہاکہ ڈاکٹرز پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ہم سب ڈاکٹرز کے ساتھ ہیں اوران کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان گہرا رشتہ ہے۔دونوں ایک دوسر ے کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔مگر سب کچھ ڈاکٹرز کے ہاتھوں میں نہیں ہوتا ہے۔
ادارے کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ہٹرتال کی وجہ سے سینکڑوں لوگ بری طرح سے متاثر ہیں۔ متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔ ان بیمار بچوں کی تو کوئی غلطی نہیں ہے ۔ انہیں کس بات کی سزادی جا رہی ہے۔
ادارے نے ہٹرتال پر بیٹھے ڈاکٹرز سے جلد سے جلد ہٹرتال ختم کرکے کام پر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔تا کہ طبی خدمات جلد سے جلد دوبارہ بحال ہو سکے۔
انہوں نے کہاکہ ہم جس سماج سے تعلق رکھتے ہیں وہاں غریب اور مجبور لوگوں کو یوں ہی چھوڑا نہیں جاسکتا ہے۔