ETV Bharat / briefs

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار - اننت ناگ پولیس

دونوں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر کے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

anantnag
anantnag
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 3:49 PM IST

سماج کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے اننت ناگ پولیس نے منشیات مخالف مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ پیر کے روز پولیس کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے دو الگ الگ مقامات پر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مٹن پولیس تھانہ کی ایک پولیس پارٹی نے نانل کے مقام پر ایک ناکہ لگایا۔ ناکہ کے دوران ایک شخص نے مقام سے بھاگنے کی کوشش بھی کی۔ تاہم پولیس نے اسے دبوچ لیا۔

مذکورہ شخص کی شناخت ضلع اننت ناگ کے کریڈی زال نانل کے رہنے والے بلال احمد لون ولد محمد امین لون کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بلال کے قبضے سے 500 کلو گرام چرس جبکہ 9 کلو خشک بھنگ پاؤڈر بر آمد کیا گیا ہے۔

ادھر پولیس چوکی کھنہ کی جانب سے کھنہ بل چوک میں ایک ناکہ قائم کیا گیا تھا جس دوران ایک شخص سے 140 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ اس شخص کی شناخت تکیہ بحرام صاحب کے رہنے والے نثار احمد گنائی ولد عبدالخالق گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.