بھیونڈی شہر واقع بھوئیواڑہ پولیس تھانہ حدود میں امین مختار احمد مومن کا نکاح چند برس قبل ممبرا شہر کی رہنے والی سکینہ نامی لڑکی سے ہوا تھا۔
دونوں کو ایک بیٹا بھی تھا لیکن دونوں کے درمیان مسلسل نوک جھونک اور تکرار کی وجہ سے بالاآخر 28اپریل کو شوہر آمین نے سکینہ کو طلاق دے دیا۔
جس کے بعد سکینہ اپنے میکے ممبرا چلی گئی لیکن بیٹا اور جہیز یہیں چھوڑ گئی ساتھ ہی امین نے چشمہ کی دوکان کے لیے بیوی سے میکے سے 3 لاکھ روپیہ بھی منگوایا تھا اس طرح جہیز کا سامان، تین لاکھ روپیے اور شادی میں ملے زیورات کو بھی امین نے اپنے پاس ہی رکھے اور دینے سے انکار کردیا۔
جس پر سکینہ نے بھیونڈی کے بھیوئیواڑہ پولیس اسٹیشن میں اس پر شوہر اور اسکے اہل خانہ پر ذہنی وجسمانی اذیت پہنچانے اور شوہر پر تین طلاق دینے کی شکایت درج کرائی پولیس نے سکینہ کی شکایت پر شوہر آمین مختارمومن، علیم النساء(ساس)،اونیجا زبیر احمد(نند)اور زبیر احمد(نندوئی) پر مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا اور انہیں عدالت نے جیل بھیج دیا۔