ابتدائی تحقیقات کے مطابق سشیل کمار نے خودکشی کرلی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنہ 2004ء بیچ کے کے اے ایس افسر سشیل کمار حال ہی میں سینک کالونی میں واقع انسل فلیٹس منتقل ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا 'انہیں اپنے نئے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ظاہری طور پر سشیل کمار نے خودکشی کی ہے تاہم تحقیقات شروع کی گئی ہیں'۔
ریاستی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا 'ہم نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں'۔
سشیل کمار سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی سی کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
کے اے ایس افسر کی خودکشی
جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافات میں واقع سینک کالونی میں منگل کے روز کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (کے اے ایس) افسر سشیل کمار آٹری کو اپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سشیل کمار نے خودکشی کرلی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنہ 2004ء بیچ کے کے اے ایس افسر سشیل کمار حال ہی میں سینک کالونی میں واقع انسل فلیٹس منتقل ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا 'انہیں اپنے نئے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ظاہری طور پر سشیل کمار نے خودکشی کی ہے تاہم تحقیقات شروع کی گئی ہیں'۔
ریاستی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا 'ہم نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں'۔
سشیل کمار سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی سی کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
insha
Conclusion: