ETV Bharat / briefs

ایم کے اسٹالن کا سیاسی سفر - تملناڈو کی خبریں

ڈی ایم کے، کے صدر ایم کے اسٹالن آج جس مقام پر ہیں وہ انہیں تحفے میں نہیں ملا بلکہ جب وہ محض 20 برس کے تھے اس وقت وہ ایمرجنسی کی مخالفت کرنے کی پاداش میں گرفتار ہوئے تھے۔ اس وقت اکثر وہ احتجاج کے دوران اپنے دیگر رہنماؤں کے ساتھ گرفتار ہوتے رہے اور انھیں جیل میں بری طرح سے پیٹا گیا تھا۔

اسٹالن کا سیاسی سفر
اسٹالن کا سیاسی سفر
author img

By

Published : May 3, 2021, 11:59 AM IST

Updated : May 3, 2021, 12:13 PM IST

ڈی ایم کے، کے صدر ایم کے اسٹالن تمل ناڈو کے وزیراعلی بننے جارہے ہیں۔ ان کی پارٹی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے شاندار جیت اور اکثریت حاصل کی ہے۔

اسٹالن کے والد کروناندھی ریاست کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔والد کے انتقال کے بعد اسٹالن نے پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالی تھی۔ اسٹالن بچپن سے ہی اپنے والد کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے۔

اسٹالن یکم مارچ 1953 کو روسی کمیونسٹ رہنما جوزف اسٹالن کی موت سے چار دن قبل، کروناندھی کی پہلی بیوی کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ کروناندھی نے ایک تعزیتی میٹنگ کے دوران اپنے بیٹے کا نام یوروپی رہنما کے نام پر رکھا۔

پارٹی کیڈر نے اسٹالن کو طویل عرصے تک "تھلاپتی" (کمانڈر) کے نام سے خطاب کیا تھا جبکہ کروناندھی کو "کالائیگنر" (آرٹسٹ) کہا جاتا ہے۔ اب ڈی ایم کے کے صدر کی حیثیت سے ، اسٹالن کو دوبارہ "تھلاویر" (رہنما) بنا دیا گیا ہے۔

اسٹالن کا سیاسی سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ 13 برس کےتھے۔ انہوں نے پارٹی کو منظم کرنے میں مدد کرنا شروع کردیا۔

اسٹالن20 برس سے زیادہ کے تھے تب وہ ایمرجنسی کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔ اس وقت اکثروہ احتجاج کے دوران اپنے دیگر رہنماوں کے ساتھ گرفتارہوتے رہےاور انھیں جیل میں بری طرح سے پیٹا گیا تھا۔

اسٹالن ڈی ایم کے کے متعدد مظاہروں میں سب سے آگے ہوتے تھے۔

ایک لمبی سیاسی پاری کھیلنے کے بعد اسٹالن ریاست کے وزیر اعلی بننے جارہے ہیں۔سوپر اسٹار رجنی کانت نے اسٹالن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پوری امید ہے ہے کہ وہ وزیر اعلی کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔

Last Updated : May 3, 2021, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.