ETV Bharat / briefs

جونئیر ڈاکٹرز کا ملاقات سے انکار

ایس ایس کے ایم اسپتال میں جونیئر ڈاکٹرز پر حملے کے خلاف ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز سے ملاقات کرنےگئے ترنمول کانگریس کے رہنما کو رسوائی کاسامنا کرنا پڑا۔

author img

By

Published : Jun 15, 2019, 6:28 PM IST

جونئیر ڈاکٹروں کا ترنمول رہنما سے ملنے سے انکار

ترنمول کانگر یس کے سینیئر رہنمامدن مترا آج ایس ایس کے ایم اسپتال پہنچے اور ہٹرتال پر بیٹھے جونیئر ڈاکٹرز سے ملاقات کرکے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی مگر وہ ناراض ڈاکٹروں نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما مدن مترا نے کہاکہ ڈاکٹروں نے بات چیت کے ذریعہ مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے ہڑتال کرنے کا فیصلہ بالکل غلط ہے۔اس سے صرف اور صرف غریب لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹر اپنا فرض بھول گئے ہیں۔انہیں مریضوں کی جان کی پرواہ نہیں ہے۔تاکہ مستقبل میں دوبارہ اس طرح کی کوئی حرکت نہ کرے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے مزید کہاکہ مریضوں کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ داروں کو بھی اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کی دکھ بھال ٹھیک طریقے سے ہوسکے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ممتابنرجی کی حکومت تنازع ختم کرنے کے لیے تیار ہے مگر چند افراد کی سازش کے سبب کامیابی نہیں مل رہی ہے۔تنازع جب بات چیت کے ذریعہ ختم ہو سکتا ہے تو پھر ہڑتال کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریض کی موت پر لوگوں نےجونیئر ڈاکٹر اپربھا پرحملہ کردیا جس کے سبب وہ بری طرح سے زخمی ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.