انہوں نے کہاکہ اگر کوئی رہنما کسی سے رقم لی ہے تواسے واپس کرنے میں کیا برائی ہے۔روپے لے کربھاگ جانے برائی ہے۔ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے رقم کرکے اچھاکام کیاہے۔
وزیرتعلیم نے کہاکہ کٹ منی پر ہنگامہ برپا کرنے والی بی جے پی اپنی گرایباں میں جھانک لے۔بی جے پی کے رہنما کتنے صفاف ستھرے ہیں۔بی جے پی کے کئی رہنما کسی نہ کسی بدعنوانی کیس میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ ریاست کے مختلف حصوں میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں سے کٹ منی کی رقم مانگنے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب مشہور گلوگار نچکیتا چکرورتی نے اس پر ایک گانا بھی کمپوز کردیا ہے جوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔