25 ہزار کی آبادی والی اس بستی میں آٹھ ہزار سے زیادہ ووٹرز ہیں۔ یہ بستی حکومت کے ترقی کے دعوے کا پول کھولتی ہے۔
کملا نہرو نگر پٹنہ کی سب سے بڑی سلم بستی،متعلقہ ویڈیو زیادہ تر لوگوں کی زندگی گداگری پر منحصر ہے غیر مسلم خاندان کپڑے کے بدلے برتن کا کاروبار کرتے ہیں۔ اس بستی میں میونپسل کارپوریشن کے چند بیت الخلا ہیں جہاں قضائے حاجت سے فراغت کے لیے لوگوں سے پیسے لیے جاتے ہیں۔بچوں کی تعلیم کے لیے کوئی بہتر نظم نہیں زیادہ تر لوگوں کے پاس نہ تو راشن کارڈ ہیں نہ ہیں ادھار کارڈ ۔یہاں کی ضعیف خواتین آج بھی پنشن کے لئے دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ برسات کے دنوں میں یہ بستی غلاظت میں تبدیل ہو جاتی ہے عورتوں اور بچیوں کے لیے بیت الخلاء جانا دشوار ہو جاتا ہے۔بستی کے لوگ آباد ہیں اس بار زیادہ تر لوگ سیاسی رہنما سے ناراض ہیں۔
پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ کا اہم حصہ ہونے کے باوجود پٹنہ کے دھاراوی کہے جانے والے کملہ نہرو نگر میں بے شمار مسائل ہیں۔ انتخابی موسم میں اس حلقے کے عوامی نمائندے آتے ہیں اور صرف وعدہ کر چلے جاتے ہیں۔انصاف کے ساتھ ترقی ، سب کا ساتھ سب کا وکاس ، سماجی انصاف جیسے نعرے دینے والی بڑی بڑی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور حکومت کے منہ پر یہ بستی ایک طمانچہ ہے۔