ETV Bharat / briefs

شھبندو ادھیکاری کل اسپیکر سے ملاقات کریں گے - مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات

کچھ روز قبل بی جے پی سے دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے مکل رائے کی رکنیت کی برخاستگی کا مطالبہ کرنے کے لیے حزب اختلاف کے رہنما کل اسمبلی اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔

 شھبندو ادھیکاری، کل اسپیکر سے ملاقات کریں گے

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:03 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی سیاسی افراتفری کا ماحول ہے۔ دل بدل کے کھیل نے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا ہے جبکہ انتخابات کے بعد بھی سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والے مکل رائے کی اسمبلی رکنیت کی برخاستگی کے سلسلے میں حزب اختلاف کے رہنما جمعہ کے روز اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔ شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ مکل رائے کی اسمبلی رکنیت کی برخاستگی کے لیے اسپیکر بمان بنرجی سے وہ کل ملاقات کریں گے جبکہ اس سلسلہ میں پہلے ہی مکتوب روانہ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے اسپیکر بمان بنرجی سے ملاقات کرکے مکل رائے کی رکنیت کی برخاستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ مکل رائے نے بی جے پی کو چھوڑ دیا ہے تو پھر وہ کس طرح اسمبلی کے رکن رہ سکتے ہیں۔ مکل رائے کو اخلاقی طور پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

غورطلب ہے کہ مکل رائے 2017 میں ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات 2021 میں ندیا ضلع کے کرشنا نگر حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ رواں ماہ 10 جون کو ترنمول کانگریس بھون میں ممتابنرجی کی موجودگی میں مکل رائے اور ان کے بیٹے شبرانسو رائے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.