ETV Bharat / briefs

بیدر ضلع ہسپتال کے لیےاسکیننگ مشین منظور - کرناٹک کی خبریں

پربھو چوہان نے کہا کہ بہت جلد بیدر سرکاری ہسپتال کو 4.92 کروڑ لاگت والی اسکیننگ مشین حاصل ہوگی۔

بیدر ضلع ہسپتال کےلیےاسکیننگ مشین منظور
بیدر ضلع ہسپتال کےلیےاسکیننگ مشین منظور
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 11:12 AM IST

کرناٹک وزیر برائے افزائش مویشیان و بیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ بیدر ضلع ہسپتال میں صرف ایک ہی اسکیننگ مشین تھی۔ حکومت نے ضلع بیدر کے ہسپتال کو مزید ایک اسکیننگ مشین منظور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بیدر سرکاری ہسپتال کو 4.92 کروڑ لاگت والی اسکیننگ مشین حاصل ہوگی۔

بیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ بیدر سرکاری ہسپتال میں صرف ایک مشین ہونے کی وجہ سے اسکیننگ کے حصول کے لیے مریضوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اس کے علاوہ لوگوں کو جانچ رپورٹ کے لیے بھی کافی انتظار کرنا پڑ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال میں اسکیننگ مشین کے قیام سے بڑی مدد ملے گی۔ پربھو چوہان نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے لوگ ویکسین سنٹر جاکر ٹیکہ لگوائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.