ETV Bharat / briefs

سلمان خان جاسوس رویندر کوشک کا کردار نبھائیں گے - بھارتی جاسوس

راجکمار گپتا اس فلم کی اسکرپٹ سلمان خان کو سنا چکے ہیں، جسے سننے کے بعد سلمان نے اس کردار کو کرنے کے لئے ہاں کردی۔ بھارتی جاسوس رویندر کوشک پر بننے والی فلم میں سامعین کو تھریلر اور ایکشن دیکھنے کو ملیں گے۔

سلمان خان جاسوس رویندر کوشک  کا کردار نبھائیں گے

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:12 PM IST

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سلور اسکرین پر جاسوس کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں ایسا کہا جارہا ہے کہ ہدایت کار راجکمار گپتا بلیک ٹائیگر کے نام سے مشہور بھارتی جاسوس رویندر کوشک کی زندگی پر مبنی فلم بنانے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ تھریلر فلم ہوگی، جو بھارتی تاریخ کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ راج کمار گپتا تقریباً پانچ سالوں سے رویندر کوشک کی زندگی پر تحقیق کر رہے ہیں۔ یہ فلم رویندر کوشک کے اچیومنٹس اور وراثت پر مبنی ہوگی۔

یہ کہا جارہا ہے کہ راجکمار گپتا اس فلم کی اسکرپٹ سلمان خان کو سنا چکے ہیں، جسے سننے کے بعد سلمان نے اس کردار کو کرنے کے لئے ہاں کردی۔ بھارتی جاسوس رویندر کوشک پر بننے والی فلم میں سامعین کو تھریلر اور ایکشن دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کا فلائنگ سکھ کو خراج تحسین

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.