کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کے ریاستی سیکریٹری چاڑا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ عوامی مسائل پر اجلاس کو سکریٹریٹ میں منعقد کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قیام گاہ پر ہی کابینی و دیگر اہم اجلاس منعقد کرتے ہے تو غیرجمہوری عمل ہے۔
سی پی آئی رہنما نے جلدازجلد کابینہ میں توسیع کرنے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔
انہوں نے چیف منسٹر کو نئے سیکریٹریٹ کی کی تعمیر کا منصوبہ ترک کر دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر سے کروڑوں روپئے برباد ہوں گے۔
چاٹا وینکٹ ریڈی نے کے سی آر کی آمریت کے خلاف عوام میں شعور بیداری مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا۔