ETV Bharat / briefs

ہیملیز کو ریلائنس نے خریدا

دنیا کی سب سے پرانی کھلونا کمپنی ہیملیز اب ریلائنز گروپ کا حصہ ہوگی جبکہ مکیش امبانی نے اسے چینی کمپنی سے 620 کروڑ روپے میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

ہیملیز کو ریلائنس نے خریدلیا
author img

By

Published : May 11, 2019, 1:03 PM IST

ریلائنس برانڈ لمٹیڈ نے سی بینّر انٹرنیشنل ہولڈنگس سے ہیملیز گلوبل ہولڈنگس لمٹیڈ کے صدفیصد شیئر کو خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جو ہانگ کانگ میں لسٹیڈ ہے۔

ہیملیز کو 259 سال پہلے 1760 میں ولیم ہیملے نے لندن کے علاقے ہائی ہولبورن میں قائم کیا تھا۔

ہیملیز 50 ہزار سے زائد اقسام کے کھلونے بیچتی ہے جبکہ اس کے پاس ریل گاڑیوں کا نمایاں کلکشن موجود ہے۔

لندن میں واقع اس کی تاریخی دوکان میں ہر سال 50 لاکھ خریدار آتے ہیں۔

ہیملیز نے پہلی بار یوروپ سے باہر 2008 میں اردن کی دارالحکومت امان میں اپنی دوکان کھولی تھی اور 2010 میں اس نے بھارتی شہر ممبئی میں اپنی آوٹ لیٹ کا افتتاح کیا تھا۔ اب بھارت کے مختلف شہروں میں ہیملیز کی 88 دوکانیں موجود ہیں اور دنیا کے 18 ممالک میں اس کے 167 سٹورز ہیں۔

مکیش امبانی کی ریلائینس کمپنی بھارت کے 29 شہروں میں ہیملیز کے 88 سٹورز چلاتی ہے۔

سی بینر نے 2015 میں ہیملیز کو دس کروڑ پاؤنڈ کے عوض فرانسیسی کمپنی سے خریدا تھا۔ ریلائینس کی جانب سے خریدے جانے کے بعد یہ چوتھا موقع ہے کہ ہیملیز کی ملکیت تبدیل ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.