ETV Bharat / briefs

پاکستان نے زمبابوے سے ٹی ۔ 20 سیریز بھی جیتی - کپتان بابر اعظم

کپتان بابر اعظم (51) اور حیدرعلی (ناٹ آؤٹ66) کی شاندار نصف سنچریوں سے پاکستان نے زمبابوے کو اتوار کو دوسرے ٹی ۔ ٹوئنٹی مقابلے میں آٹھ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔

پاکستان نے زمبابوے سے ٹی۔20 سیریز بھی جیتی

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 9:33 AM IST

Updated : Nov 9, 2020, 10:03 AM IST

زمبابوے نے ریان برل کے ناٹ آؤٹ 32، یوسلی مدھیور کے چوبیس اور ایلٹن چنگوبرا کے اٹھارہ رنوں سے بیس اووروں میں سات وکٹ پر 134 رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 31 رن پر تین وکٹ اور عثمان قادر نے 23 رن پر تین وکٹ لئے۔

پاکستان نے ہدف کو 15.1اووروں میں دو وکٹ پر 137 رن بنا کر حاصل کرلیا۔ ہدف کا تعاوب کرتے ہوئے اعظم اور علی نے دوسرے وکٹ کے لئے سو رن کی فاتحانہ شراکت داری کی۔

اعظم نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔ اعظم نے اٹھائیس گیندوں پر اکیاون رن میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ علی نے 43 گیندوں پرناٹ آؤٹ 66 رن میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ خوشدل شاہ گیارہ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرعلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

:

Last Updated : Nov 9, 2020, 10:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.