دو برس نور فاطمہ کا کینسر چوتھی سٹیج پر تھا اور انھیں گزشتہ مہینے علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔
نور فاطمہ کے کینسر کے بارے میں خبریں رواں برس پاکستان سپر لیگ کے دوران سامنے آئی تھیں۔ بعد ازاں خود آصف علی نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ چوتھی سٹیج پر ہے۔
انھوں نے ہی کہا تھا کہ نور فاطمہ کو علاج کے لیے امریکہ لے جایا جا رہا ہے۔
ان کے انتقال پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تعزیت کا اظہار کیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ آصف علی بیٹی کے انتقال کے بعد انگلینڈ ٹور کو بیچ میں چھوڑ سکتے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ انگلینڈ جانے سے قبل آصف علی نے اپنے مداحوں کو ٹویٹ کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ 'میری بیٹی کینسر سے لڑرہی ہے اور ہم اسے بہترین اعلاج کے لیے امریکہ لے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز آصف علی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 22 رنز بنائے اور انگلینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرا دیا۔