ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: بھاٹ پاڑہ میں حالات کشیدہ - بھاٹ پاڑہ

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانے کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں شرپسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

جھڑپ میں ایک شخص کی موت
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 3:13 PM IST

Updated : Jun 20, 2019, 4:18 PM IST

جگتدل تھانے علاقے میں آ ج صبح سے ہی شرپسندوں کے دو گروپز میں بم بازی اور فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔ فائرنگ اور بم بازی کی وجہ سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے ۔

شرپسندوں کے درمیان جاری جھڑپ کے دوران گولی لگنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی آپسی جھڑپ میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہو اہے۔

جھڑپ میں ایک شخص کی موت

زخمی شخص کو پہلے گول گھر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مشورے پر اسے جواہر لال نہروہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

پولیس نے مزید بتا یا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رام بابو کے طور پر ہوئی ہے۔وہ مقامی باشندہ ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کےساتھ ساتھ آر اے ایف کو تعینات کردیا گیاہے۔مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری جاری ہے ۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

واضح رہے کہ بیرکپور پارلیمانی حقلے اور اسمبلی حقلے میں بی جے پی کے امیدواروں کی جیت کے بعد سے اب تک دہشت کا ماحول ہے۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

بھاٹ پاڑہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تصادم پر ترنمول کانگریس او ر بی جے پی کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزام لگائے ۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
Last Updated : Jun 20, 2019, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.