ETV Bharat / briefs

بم بنانے کے دوران دھماکے میں ایک ہلاک، چار زخمی

ندیا ضلع کے ہاش کھالی تھانہ علاقے میں واقع ایک مکان میں بم بنانے کے دوران دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 11:27 AM IST

بم بنانے کے دوران دھماکے میں ایک ہلاک، چار زخمی
بم بنانے کے دوران دھماکے میں ایک ہلاک، چار زخمی

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان مغربی بنگال میں ساتویں مرحلے میں 36 سیٹوں کے لئے ہونے والی ووٹنگ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں درجنوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت ساتویں مرحلے میں 26 اپریل سوموار کو یعنی پیر کے دن ووٹ ڈالے جانے کے 24 گھنٹوں قبل بیشتر اسمبلی حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان بھیانک تشدد پھوٹ پڑا۔ ندیا ضلع کے ہاش کھالی تھانہ کے تحت بینا علاقے میں واقع مکان میں بم بنانے کے دوران دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ چار شدید طور پر زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق صبح سویرے دھماکے کی گونج سے علاقے میں دہشت پھیل گئی. دھماکے کی آواز سن کر لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل آئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی. دھماکے میں زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس حادثہ کے تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سشانت رائے کے طور پر ہوئی ہے. جب کہ موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ مرنے والے شخص کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے یا نہیں ابھی تک واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے چار میں سے دو افراد کرشانو رائے اور اتم رائے کو تشویشناک حالت میں کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا. ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد پیشہ ور مجرم ہیں۔ دوسری طرف مکان میں دھماکے کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.