ETV Bharat / briefs

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن ادھو ٹھاکرے نے جنگلات کے تحفظ پر زور دیا - مہاراشٹر کی خبر

وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے تجویز پیش کی ہے کہ ملک میں پہلی بار مہاراشٹرا میں ایسا انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے جو ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول پر نظر رکھتے ہوئے تکنیکی و سائنسی مشورہ دے سکے۔

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن ادھو ٹھاکرے نے جنگلات کے تحفظ پر زور دیا

author img

By

Published : May 22, 2021, 9:46 PM IST

ادھو ٹھاکرے یوم عالمی حیاتیاتی تنوع کے موقع پر محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ویبنار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے خطاب کے دوران حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رامائن میں سنجیونی کا پودا لکشمن کو بچانے کے لیے لایا گیا تھا۔ میری رائے میں سنجیونی واحد چیز ہے جو ہمارے ساتھ رہتی ہے اور ہمیں زندہ رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ترقی کے نام پر ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ترقی کے مخالف ہیں بلکہ یہ کہ ہم قدرتی ماحول کے ساتھ ساتھ ترقی کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگلات کو ختم کرنے کے خلاف ہیں۔ اسی لیے جب بھی جنگلات کو ختم کرنے کی بات کی جاتی ہے تو ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی جنگلوں میں رہنے والوں کو انسانی رہائش گاہ پر قبضہ کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب سمندری طوفان آتے ہیں تو ہم اس کی وجہ آب و ہوا کی تبدیلی بتاتے ہیں۔ مگر ہم موسمیاتی تبدیلی کی وجہ پر سنجیدگی سے غور نہیں کرتے۔ وزیراعلیٰ نے موسمیاتی تبدیلی پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیراعلی نے جنگلاتی علاقوں میں جانوروں اور پودوں کے اندراج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی بیداری کی ضرورت ہے تب ہی ہم اپنے جنگلات کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

آج کی نوجوان نسل قدرتی ماحول، حیاتیاتی تنوع میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہے اور وہ اس میدان میں مطالعہ اور تحقیق کے لیے آگے آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے آر اے جنگل کو بچانے کی کوشش کی ہے۔ ہمیں قدرت کے ذریعے بنائے گئے اصولوں کے مطابق ہی زندگی گذارنی ہو گی تب ہی ہم حقیقی طور پر ایک صحت مند زندگی گذار سکتے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے صدر ڈاکٹر شیش راؤ پاٹل نے محکمہ کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماحولیاتی تحفظ کے ذریعے ترقی کے تصور کو آگے بڑھایا گیا تو یہ ترقی پائیدار ہوگی اور انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

پرنسپل سکریٹری ملند مہیسکر نے سندر لال بہوگنا کے کام کو یاد کرتے ہوئے ان کے ذریعے کئے گئے کاموں کی سراہنا کی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 28 ہزار سے زائد گرام پنچایتی علاقوں میں جنگلاتی زندگیوں کا سروے کیا جارہا ہے۔

مرکزی جنگلات اتھارٹی کے خصوصی ٹیکنیکل ایڈوائزر چلیندر ریڈی نے کہا کہ مہاراشٹر میں جنگلات کی بڑی تعداد دے کر اوپر والے نے اس پر احسان کیا ہے ۔آج مہاراشٹر جنگلات کی دولت سے مالا مال ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر بایوڈویورٹی بورڈ کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہم ترقیاتی عمل میں حیاتیاتی تنوع اور فطرت کو نظرانداز کرنے کا نقصان اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کولہا پور کے مشہور گڑ اور احمد نگر کے راہی بائی پوپارے کے سیڈ بینک کا ذکر کیا۔

ویبنار کے شرکا نے قدرتی ماحول کو بچانے والے بابا سندر لال بہوگنا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پروین سریواستو نے پروگرام میں ایک تعارف پیش کیا۔ وزیر اعلی نے بایڈویوائرنس بورڈ کی تیار کردہ دستاویزی فلم کا افتتاح کیا۔ اس آن لائن ویبینار میں بایوڈویورٹی بورڈ کے صدر ڈاکٹر شیش راؤ ہمت راؤ پاٹل، محکمہ جنگلات کے پرنسپل سکریٹری ملند مہاسکر، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری وکاس کھڑگ، پرنسپل چیف کنزرویٹر اور جنگلاتی بورڈ کے ممبر سکریٹری پروین سریواستو کے علاوہ محکمہ کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.