ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: جیور کے صحت مراکز کےلیے آکسیجن کنسٹریٹر اور ایمبولنس کی فراہمی

author img

By

Published : May 29, 2021, 6:23 PM IST

نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری نے جیور اسمبلی کے تمام صحت مراکز کے لیے 20 آکسیجن کنسٹریٹر دستیاب کرائے ہیں۔ اس سے علاقے کے نئے پرائمری اور کمیونٹی صحت مراکز کو آکسیجن دستیاب ہوگی۔

نوئیڈا: جیور کے صحت مراکز کےلیے آکسیجن کنسٹریٹر اور ایمبولنس کی فراہمی
نوئیڈا: جیور کے صحت مراکز کےلیے آکسیجن کنسٹریٹر اور ایمبولنس کی فراہمی

رکن اسمبلی جیور، دھریندر سنگھ نے علاقہ کے صحت مراکز کو 20 آکسیجن کنسٹریٹر کی دستیابی پر نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی سی ای او ریتو مہشوری کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے جیور رورل زون کے صحت مراکز میں مریضوں کی سہولت کے لیے 20 آکسیجن کنسٹریٹر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جیور حلقہ میں تمام صحت مراکز کو فعال بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے بعد دیہی علاقوں میں بھی بہتر صحت خدمات فراہم کی جائے گی۔

وہیں دوسری جانب جیور اسمبلی کے تمام ہیلتھ سنٹرز کے لیے نوئیڈا ایکسپورٹ کلسٹر کے صدر للت ٹھکرال نے یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جدید طرز آلات سے آراستہ ایمبولینس کار دی ہے جبکہ یہ ایمبولینس حلقہ کے تمام صحت مراکز میں مریضوں کےلیے مفت دستیاب رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.