فیسٹیول میں کئی کلچرل پروگراموں کے علاوہ واٹر اسپورٹس کے کئی ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں رونگ ایونٹ کے مقابلے قابل دید تھے۔
یہ فیسٹیول تین دن تک جاری رہے گا۔
آرمی کے مطابق اسے مقامی نوجوانوں کو واٹر اسپورٹس کی طرف راغب کیا جائے گا اور انہیں مختلف ٹیکنیکس سیکھنے کا موقعہ میسر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے سیاحت کو بھی بڑھاوا ملے گا۔ آج یعنے پہلے روز ولر کے آس پاس بسنے والے سولہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے درجنوں مقامی نوجوانوں نے کشتی رانی کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مقامی لوگوں نے اس موقع پر آرمی کی کافی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے وادی میں امن بحال کرنے میں کافی مدد ملے گی ۔