عرضی کانگریس کے سینئر لیڈر جیون ریڈی نے داخل کی ہے۔ ایراگڈہ علاقہ میں سکریٹریٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں 2016 میں ہائی کورٹ میں جیون ریڈی نے مفاد عامہ کی ایک عرضی داخل کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ صرف واستوکے لیے ہی سکریٹریٹ کی موجودہ عمارت کو مہندم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جو مناسب نہیں ہے۔
عمارت کو منہدم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے اس وقت کے ایڈوکیٹ جنرل راماکرشنا نے ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کی تھی۔
جیون ریڈی کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے ان کے وکیل ستیندر ریڈی نے کہاکہ حکومت نے قبل ازیں اس سکریٹریٹ کی عمارت کو منہدم نہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے عدالت میں حلف نامہ داخل کیا تھا اور اب حکومت نے اپنے موقف کو تبدیل کردیا ہے۔
جیون ریڈی نے اس عرضی کی سماعت کی خواہش کی جس پر عدالت نے جمعہ کو اس عرضی کی سماعت پر رضامندی کا اظہار کیا۔اسی طرح اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کے خلاف بھی عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے۔
عرضی گزار نے کہا کہ نئی اسمبلی عمارت کی تعمیر کے لیے ایرم منزل علاقہ میں ایک قدیم عمارت کو منہدم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔اس کو روکنے کے لئے مداخلت کرنے کی ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی۔ اس عرضی کی بھی سماعت جمعہ کو کی جائے گی۔
سکریٹریٹ انہدام کے خلاف تلنگانہ ہائی کورٹ میں عرضی - تلنگانہ
تلنگانہ کے سکریٹریٹ کو منہدم کرنے کے اعلان کے خلاف تلنگانہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔