ترکمان گیٹ پر واقع دہلی حج کمیٹی کے دفتر میں ان دنوں حاجیوں کی آمد و رفت کی وجہ سے کافی چہل پہل ہے۔
حج کمیٹی کے بیسمنٹ میں پاسپورٹ اور دستاویزات دینے کے علاوہ مختلف بینکوں کے منی چینجر کاؤنٹر لگائے گئے ہیں۔
لیکن یہاں عازمین حج کے قیام کے لیے کوئی معقول انتظام نہیں کیا گیا تھا۔
ہنگامہ کرنے والے عازمین حج کا کہنا تھا کہ اتنی گرمی کے باوجود ہمیں بیسمنٹ میں ٹھہرا دیا گیا، جہاں قیام کا کوئی معقول بند و بست نہیں ہے۔
عازمین حج نے اس کی شکایت ہریانہ حج کمیٹی کے چیئر مین سے کی، شکایت ملنے پر ہریانہ حج کمیٹی کے چیئر مین حج منزل پہنچے۔
عازمین حج نے چیئرمین کو یہاں ہونے والی پریشانیوں سے آگاہ کیا جس کے بعد ہریانہ حج کمیٹی کے چیئر مین نے بدنظمی دور کرنے کی یقین دہا نی کرائی۔
عازمین کا الزام ہےشدید گرمی میں ان کے لیے یہاں صحیح سے انتظام نہیں کیا گیا ہے، کئی گھنٹے قبل لوگوں کو فون کرکے بلا لیا گیاہے اور یہاں کسی طرح کا کوئی انتظام نہیں ہے۔