اطلاعات کے مطابق مختار انصاری کے ساتھ جیل کے کچھ قیدیوں کا کورونا جانچ کے لیے نمونہ لیا گیا تھا جس میں مختار انصاری کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
حالانکہ مختار انصاری کے پازیٹیو پائے جانے کے معاملے میں کوئی بھی ذمہ دار کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔ جیل انتظامیہ کے افسران اور ضلع انتظامیہ اس معاملے پر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں۔
ذرائع سے موصول جانکاری کے مطابق انٹی جین ٹیسٹ میں مختار انصاری کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں، جیل میں ہی ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ فی الحال ان کی صحت بہتر ہے۔
واضح رہے کہ مختار انصاری باندا جیل کے بیرک نمبر 16 میں بند ہیں ایسے تو اس جیل کو تنہائی بیرک کہا جاتا ہے کیونکہ اس بیرک کے پاس کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ بیرک الگ بنا ہوا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مختار کو جو جیل انتظامیہ کے اہلکار کھانا دینے جاتے تھے۔ انہی سے مختار انصاری کو کورونا ہوا ہے۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اب جیل انتظامیہ قیدیوں کے علاوہ جیل کے دیگر لوگوں کی بھی کورونا جانچ کی جائے گی جو مختار انصاری کے پاس دیگر کام کے لیے جاتے تھے۔