ETV Bharat / briefs

'مسلم سماج کا اپنے رہنماؤں سے بھروسہ اٹھ گیا ہے' - community

مشہور شیعہ مبلغ مولانا کلب صادق کے فرزند سبطین صادق نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'ہمارے سماج کے لوگوں کا مسلم رہنماؤں سے بھروسہ اٹھ چکا ہے اور اب ان کی کوئی بات نہیں مانتا'۔

سبطین کلب صادق، شیعہ رہنما
author img

By

Published : May 23, 2019, 10:00 PM IST

سبطین صادق نے کہا کہ آج جس طرح سے بی جے پی کو سیٹ ملی ہیں لوگ اس کا گمان بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اتنا تو ضرور تھا کہ بی جے پی ہی سرکار بنائے گی، لیکن اتنی سیٹوں کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئے گی سمجھ سے بالاتر ہے۔

سبطین کلب صادق، شیعہ رہنما

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "مسلم سماج کے لوگوں کو چاہیے کی وہ مذہبی رہنماؤں کی ایک بھی بات نہ مانیں اور جو بہتر ہو وہی کام کریں، کیونکہ جس طرح سے چند مسلم رہنماؤں نے مختلف پارٹی کے امیدواروں کے لیے ووٹنگ کی اپیل کی وہ مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو مسلم سماج کے لوگ اپنے رہنماؤں کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھانے کے لیے مجبور ہوجائیں گے، جو کسی کے لیے بھی بہتر نہیں ہوگا۔

سبطین کلب صادق نے مزید کہا کہ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کو میٹنگ کرکے ایسے لوگوں کو ہدایت دینا چاہیے اور شیعہ اور سنی فرقوں کو ایک جگہ کرکے اتحاد کی بات کی جائے تو اس طرح کے مسائل دوبارہ نہ پیدا ہوں گے۔

سبطین کلب صادق نے یہ بھی کہا کہ 'مسلم معاشرے کے لیے سب سے اہم چیز تعلیم ہے، اور سب سے زیادہ اسی چیز پر توجہ دی جائے، جہاں تک ہندو بھائیوں کی بات ہے تو ان کے ساتھ پیار محبت کے ساتھ رہیں۔ دونوں ہی مذاہب کے لوگ سماج کی ترقی اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں'۔

Intro:مشہور شیعہ مبلغ مولانا کلب صادق صاحب کے صاحبزادے سبطین صادق نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہمارے سماج کے لوگوں کا مسلم رہنماؤں سے بھروسہ اٹھ چکا ہے اور ان کی کوئی بات نہیں مانتا۔

Body: صادق صاحب نے کہاکہ آج جس طرح سے بھاجپا کو سیٹ ملی ہیں، ہم لوگ اسکا گمان بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اتنا تو ضرور تھا کہ بی جے پی ہی سرکار بنائے گی، لیکن اتنی سیٹوں کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آے گی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "مسلم سماج کے لوگوں کو چاہیے کی وہ مذہبی رہنماؤں کی ایک بھی بات نہ مانے اور جو بہتر ہو وہی کام کریں۔"

کیونکہ جس طرح سے کچھ مسلم رہنماؤں نے مختلف پارٹی کے امیدواروں کے لیے ووٹنگ کی اپیل کی، وہ مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو مسلم سماج کے لوگ اپنے رہنماؤ کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھانے کے لئے مجبور ہوجائیں گے، جو کسی کے لئے بھی بہتر نہیں ہوگا۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کو میٹنگ کرکے ایسے لوگوں کو ہدایت دینا چاہیے اور شیعہ اور سنی فرقوں کو ایک جگہ کرکے اتحاد کی بات کی جائے، تو اس طرح کے مسائل دوبارہ نہ ہونگے۔

Conclusion:سبطین صادق نے کہا کہ مسلم معاشرے کے لیے سب سے اہم تعلیم ہے، ادی پر سب سے زیادہ فوکس کریں۔

جہاں تک ہندو بھائیوں کی بات ہے تو ان کے ساتھ پیار محبت کے ساتھ رہیں۔ دونوں ہی مذاہب کے لوگ سماج کی ترقی اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.