ETV Bharat / briefs

امرناتھ یاترا کے قافلے کا استقبال - baba barfani

جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے پہنچنے پر ضلع و پولیس انتظامیہ نے زور دار استقبال کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کا متعدد مقامات پر استقبال کا سلسلہ جاری ہے۔

امرناتھ یاترا
author img

By

Published : Jun 30, 2019, 3:30 PM IST

مذہبی نعروں کے درمیان سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے پہلا قافلہ آج جموں کے بھگوتی نگر سے پہلگام اور بال ٹال کے لیے روانہ کیا گیا۔

امرناتھ یاترا

ریاست جموں و کشمیر کے گورنر کے مشیر کے کے شرما نے ہری جھنڈی دکھاکر اس قافلے کو روانہ کیا، مسافروں کے لیے حفاظت کے سخت اقدامات کیے گئے ۔

یاترا کے پہلے قافلے میں کل 2234 مسافر شامل ہیں۔ جن میں 1839 مرد، 333 خواتین، 17 بچے اور 45 سادھو شامل ہیں۔

اس قافلے میں تقریباً ایک ہزار سے زائد عقیدت مند 45 گاڑیوں میں روانہ ہوئے۔

اسی طرح ضلع اودھم پور میں بھی امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کا استقبال ضلع انتطامیہ و پولیس انتظامیہ نے اودھم پور کے ٹکری کالی ماتا مندر میں زوردار طریقے سے کیا۔

جہاں ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا، ڈی آئی جی سجیت کمار اور دیگر اعلی افسران موجودتھے۔

بابا برفانی کے درشن کے لیےملک کے کونے کونے سے آئے بھگوان شیو کے عقیدت مند کافی پرجوش نظر آئے۔ جن کا کہنا تھا کہ' بھارتی فوج اور سکیوریٹی اہلکاروں کے ہوتے ہوئے انھیں کسی طرح کا خوف نہیں ہے۔

ہر برس کی طرح اس برس بھی امرناتھ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کے لیے 10دن پہلے ہی قاضی گنڈ بیس کیمپ لگانے والے پہنچ چکے تھے اور ان کے لیے ہر قسم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تاکہ امرناتھ یاترا کے مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کیمپ لگانے والوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' سال بھر ہم لوگ اس دن کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب یہ دن آئے اور امرناتھ یاتریوں کی خدمت کرنے کا موقع ملے، ہم لوگ گھر بار چھوڑ کر یاتریوں کے خدمت میں حاضر ہوتے ہیں ۔

ساتھ ہی ساتھ مسافروں کے لیے محکمہ سیر و سیاحت کی جانب سے بھی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

Intro:امرتاتھ یاتریوں کے لیے قاضی گنڈ بیس کیمپ میں لنگر والوں کی سے ساری تیاریاں مکمل

Body:امرتاتھ یاتریوں کے لیے قاضی گنڈ بیس کیمپ میں لنگر والوں کی سے ساری تیاریاں مکمل۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی امرناتھ یاترا پر جانے والے شردالوں کے لئے لنگر والے دس دن پہلے ہی قاضی گنڈ بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں اور ہاریوں کے لئے ہر قسم کی تیاریاں مکمل کی ہے ۔تاکہ یاتریوں کو یاترا کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
لنگر والوں نے ای۔ٹی۔وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا سال بر ہم لوگ اس دن کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب یہ دن آئے اور یاتریوں کے سیوا کرنے کا موقع ملیے ہم لوگ گھر بار چھوڑ کر یاتریوں کے سیوا میں حاضر ہوتے ہیں جس میں ہم لوگوں کو بہت عانند ملتا ہے ۔
ساتھ ہی ساتھ یاتریوں کے لئے محکمہ ٹورزم کی طرف سے بھی مکمل تیاریاں کی گئی ہے۔
بائٹ۔۔۔۔۔۔لنگر پردان رمیشن شرما
بائٹ ۔۔۔۔۔۔ٹورزم ملازم عبدل رشید

کولگام سے اشفاق یوسف پڑر

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.