لڑکی سےچھیڑ خانی کی خبر ملنے کے بعد مقامی لوگوں نے آٹو میں توڑ پھوڑ کی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔
مقامی لوگوں کے مطابق خاتون نے مدر ڈیری سے نوئیڈا جانے کے لیے آٹو لیا تھا کچھ وقت کے بعد منگلم کراسنگ کے پاس ڈرائیور نے اس کے ایک دوست کو آٹو میں بیٹھا لیا اور کہا کہ یہ آگے جاکر اتر جائے گا۔
خاتون نے اس شخص کے بیٹھنے پر اعتراض کیا تو آٹو ڈرائیور نے اس کے دوست کو خاتون کے بازو میں بیٹھا دیا جس کے بعد اس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کردیا خاتون نے جب شور مچایا تو ڈرائیور نے آٹو روک دیا۔
لڑکی کے آٹو سے اترتے ہی وہاں بھیڑ جمع ہوگئی تبھی آٹو ڈرائیور اور اس کا دوست آٹو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
کلیان پوری تھانہ پولیس نے لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے آٹو ضبط کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔