ETV Bharat / briefs

'وزیر اعظم نے ملک کو گمراہ کیا ہے'

راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی رہنما آنند شرما نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیرا عظم نریندر مودی کے جواب سے عدم اتفاق ظاہر کیا۔

'وزیر اعظم نے ملک کو گمراہ کیا ہے'
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 10:13 PM IST

آنند شرما نے اپوزیشن کے الزامات اور سوالوں کے جواب نہیں دیے ہیں اور ملک کو گمراہ کیا ہے۔

راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جواب کے بعد شرما نے پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی نے بحث کا لمبا جواب دیا لیکن کانگریس سمیت اپوزیشن کے کئی سوالوں کے جواب نہیں ملے۔

علاوہ ازیں مودی نے کانگریس پر بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن پر راجیہ سبھا میں بلوں کو پاس کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کانگریس کے رہنما نے رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سنہ 2004 سے 2014 تک پارلیمنٹ کی کاروائی کی تفصیلات جاری کرنے چاہیئیں تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ کاروائی میں کس طرح سے اور کس نے رکاوٹ ڈالی تھے۔

انہوں نے کہا کہ’وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ لوک سبھا جس موضوع پر جیسے چاہے مہر لگا دے اور اسی طرح راجیہ سبھا بھی پاس کردے تو یہ ممکن نہیں ہے‘۔

کانگریس کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریند ر مودی نے کسانوں کے مسائل پر پارلیمنٹ کو گمراہ کیا اور اپوزیشن کے رہنما کی بات کو انہوں نے غلط ڈھنگ سے پیش کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.