ضلع اسپتال میں ڈائریا کے مریضوں کی بھرمار ہے۔ 16 گھنٹے میں 164 مریضوں کی آمد، درجنوں داخل۔ ایک ایک بیڈ پر کئی کئی مریض۔
اس مرض نے اب وبائی شکل اختیار کر لی ہے۔ کیا ہیں اس مرض سے بچاؤ کے طریقے اور علاج؟ ہم نے جاننے کی کوشش کی ڈاکٹر عقیل احمد سے۔
جنہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ابوالکلام سے اپنی خصوصی گفتگو میں تفصیل سے اس بیماری اور اس کے سدباب کی تدابیر پر روشنی ڈالی۔
شدید گرمی اور لو کے چلتے ڈائریا کا مرض بھی بہت آگے بڑھ گیا ہے اور اس مرض نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے۔
چھوٹے شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں اس مرض میں مبتلا مریضوں کی بہتات ہے۔
اس مرض سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہو جائے تو کن تدابیر کو اختیار کرکے مریض کو بچایا جا سکتا ہے انہیں تمام سوالات کو لیکر آج ہم نے بات کی ڈاکٹر عقیل احمد سے۔