کشمیر کا ایک ریستوراں گزشتہ چار برسوں سے پاکستان کی لذیز لاہوری بریانی سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ دہلی کے مشہورشیف محمد جاوید گزشتہ چار برسوں سے اس ریستوراں میں لاہوری بریانی بناتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد جاوید نے کہا کہ کھانا بنانا ان کا خاندانی پیشہ ہے۔
کشمیر کے لوگ لاہوری بریانی کھانے پاکستان نہیں جا سکتے ہے، اس لیے محمد جاوید سرینگر میں ہی انہیں لاہوری بریانی کی لذت سے آشنا کراتے ہیں۔
محمد جاوید نے کہا کہ کشمیر کے لوگ لاہوری بریانی کے علاوہ لکھنوی اور حیدرآبادی بریانی بھی پسند کرتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرت ہوئے ہوٹل کے منیجر بشیر احمد نے بتایا کہ لاہوری بریانی کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔
بشیر احمد نے کہا کہ وہ محمد جاوید باورچی اور انکے ساتھی کو لاہوری بریانی اور دوسرے قسم کے خاص پکوان بنانے کیلئے ہرسال دہلی سےکشمیر مدعو کرتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے مسرت کی بات ہے کہ کشمیر میں ان کو دلی اور لاہور کے لذیز پکوان ایک ہی میز پر دستیاب ہو رہے ہیں۔