ETV Bharat / briefs

چوبیس گھنٹے میں ساڑھے تین ہزار شکایت درج

کولکاتا پولیس نے لاپرواہی سے بائیک چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے دوران ساڑھے تین ہزار کیسز درج کیے ہیں جبکہ درجنوں موٹرسائیکلوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 25, 2019, 4:59 PM IST

24 گھنٹوں میں ساڑھے تین ہزار شکایت درج

گزشتہ ہفتے رات کے وقت میں ٹالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا یونیورس اوشاشی سین گپتا کے ساتھ منچلوں کی چھیڑچھاڑ کے واقعے کے بعد کولکاتا پولیس نے شہر اور اس کے اطراف میں رات کے وقت سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کولکاتا پولیس نے اس کے ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا تھا کہ شہر کی سڑکوں پر رات میں لاپرواہی سے بائیک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کولکاتا پولیس نے سڑکوں پر جان کی بازی لگا کر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروا ئی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ہی تقریباًساڑھے تین ہزار لوگوں کے خلاف شکایت درج کرلی۔کارروا ئی کے دوران تقریباً درجنوں ہزارموٹرسائیکل ضبط کئی گئیں۔

لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق رات کے وقت سڑکوں پر موٹر سائیکل دوڑانے والوں کے خلاف کارروا ئی جاری رہے گی۔ کسی کو بخشانہیں جائے گا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی کارروائی کے دوران پولیس اور ٹرافک پولیس کو مخالفت کابھی سامنا کرناپڑاہے۔ بنیاپوکھر میں موٹرسائیکل پرسوال دوافراد نے ٹرافک پولیس اہلکار کی پٹائی کردی تھی۔

کولکاتا پولیس کے مطابق جادب پور،تلجلہ،توپسیا،پارک سرکس،ملک بازار،مولا علی موڑ،راجہ بازار، زکریا اسٹریٹ ،ٹینگڑاسمیت مختلف مقامات پر ناکہ چیکنگ کی گئی۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.