ETV Bharat / briefs

کشمیر: کاروان امن بس سروس مسلسل معطل - Karwaan-e-aman bus

سری نگر اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس اور آر پار تجارت پیر کے روز مسلسل پانچویں ہفتے بھی معطل رہی۔

کاروان امن بس سروس مسلسل معطل
author img

By

Published : Apr 1, 2019, 3:03 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کمان پوسٹ پر پُل کا مرمتی کام ابھی بھی جاری ہے جس کے پیش نظر سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس اورطرفین کے درمیان آر پار تجارت کو پیر کے روز لگاتار پانچویں ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کاروان امن بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو بس کی معطلی کے بارے میں پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 4 مارچ کو بس سروس ہیرتھ یاترا کے پیش نظر بند تھی بعد ازاں کمان پوسٹ پر پل کا مرمتی کام جاری رہنے کی وجہ سے بس سروس لگاتار معطل ہے جبکہ سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان آر پار تجارت بھی 8 مارچ سے معطل ہے۔

دریں اثنا اس تجارت سے وابستہ تاجروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے پل بند رہنے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ایک تاجر نے کہا کہ اس تجارت کے ساتھ وابستہ قریب تین سو تاجروں اور ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور تجارت معطل رہنے کے باعث تازہ سٹاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔
جبکہ آر پار کے تاجروں کے درمیان تجارت کا سلسلہ 2008 ءسے جاری ہے۔ یہ تجارت ہفتے میں چار دن منگل سے لیکر جمعہ تک ہوتی ہے۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.