دورے کے دوران انہوں نے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جا رہے کورٹ کمپلیکس کا معائنہ کرکے زیر تعمیر عمارت میں سہولیات کا جائزہ لیا۔
جسٹس علی محمد ماگرے کو کورٹ کمپلیکس بانڈی پورہ میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اس دوران جسٹس ماگرے نے نئے کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’کورٹ میں آنے والے جج صاحبان، وکلاء حضرات اور عام لوگوں کو بنیادی اور ضروری سہولیات کے علاوہ انصاف کے متلاشی حضرات کو وقت پر اور جلد سے جلد انصاف مل سکے۔‘‘