ETV Bharat / briefs

جہانوی کپور اجے دیوگن کے ساتھ نظرآسکتی ہیں - جہانوی کپور

معروف اداکارہ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جہانوی کپور نے گذشتہ برس ریلیز ہوئی فلم دھڑک سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

جہانوی کپور
author img

By

Published : Apr 2, 2019, 7:31 PM IST

بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹی جہانوی کپور نے گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں شروعات کی تھی۔اس وقت جہانوی اپنی اگلی فلم 'گنجن سکسینہ' کی بایوپک میں کام کررہی ہیں۔

اس کے بعد وہ کرن جوہر کی فلم تخت میں نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ بھی جہانوی کے ہاتھ اور بھی پروجیکٹس ہیں ۔وہ راج کمار راو کے ساتھ روح افزا جیسی ہارر کامیڈی فلم میں کام کریں گی،جس میں وہ دوہرے کردار میں نظر آئیں گی۔

ایسی خبریں ہیں کہ جہانوی کو اجے دیوگن کی آنے والی فلم میں بھی کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔جہانوی اجے کی فلم ’سید عبدالرحیم ‘میں نظر آسکتی ہیں۔

اس فلم کو جہانوی کے والد بونی کپور بنا رہے ہیں۔بونی کی خواہش ہے کہ اجے کی اس فلم میں جہانوی مہمان اداکار کا رول ادا کریں، ان کے خیال میں اس میں فلم میں ایک ایسا کردار ہے جس کے لئے جہانوی ایک دم موزوں ہیں لیکن ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ جہانوی اس کے لئے راضی ہوئی ہیں یا نہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.