پارلیمانی انتخابات کے تعلق سے حلقہ یوپی مغرب و مشرق کے شوری کے ہنگامی اجلاس منعقدہ 18 مارچ 2019 بمقام دفتر حلقہ لکھنؤ میں اس تجویز سے اتفاق کیا گیا تھا، کہ یوپی میں ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی اتحاد کو ووٹ کیا جائے گا۔
اگر کسی سیٹ پر کانگریس کا امیدوار اتحاد کے مقابلے میں مضبوط ہو اور فرقہ پرست امیدوار کو شکست دے سکتا ہو، تب کانگریس کو ہی ووٹ دینا چاہیے تاکہ کسی فرقہ پرست کی جیت نہ ہوسکے۔
اس تجویز کی توثیق محترم امیر جماعت اسلامی ہند نے کر دی ہے۔ لہذا پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کی آٹھوں سیٹوں پر جماعت سے مشورہ کرنے کے بعد ان امیدواروں کو ووٹ دینا مناسب معلوم ہوا۔